ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ہفتہ کے روز اپنے ترکمان ہم منصب 'قربانقلی بردی محمداف' کی سرکاری دعوت پر اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 15ویں سربراہی اجلاس کی شرکت کیلیے ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد کا دورہ کریں گے۔
ایرانی صدر اس اجلاس میں اس علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کی مضبوطی خاص طور پر رکاوٹوں کو دور کرنے اور ای سی او کے رکن ممالک کے تعاون اور اقتصادی تبادلوں کی سطح کو بڑھانے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور تجاویز کی وضاحت کرے گا۔
رئیسی اس سفر کے دوران سربراہی اجلاس میں شریک اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترکمانستان میں مقیم تاجروں اور ایرانیوں سے ملاقات ایرانی صدر کے دورے کا ایک اور پروگرام ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، کرغزستان، ازبکستان، قازقستان، تاجکستان اور جمہوریہ آذربائیجان ای سی او کے 10 رکن ہیں۔
ای سی او کے 15 ویں سربراہی اجلاس 28 نومبر کو ترکمانستان کی میزبانی میں منعقد ہو گا اور یہ ملک ای سی او کی عبوری صدارت کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ