6 نومبر، 2021، 7:50 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84531791
T T
0 Persons
ایران اور پاکستان کے درمیان ٹرانزٹ کو آسان بنایا جائے گا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی اور پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر تجارت نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ سامان کی آمدو رفت اور تجارتی خوشحالی کے مقصد سے دونوں ممالک کے درمیان ٹرکوں کے گزرنے میں سہولیات کی فراہمی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی "رستم قاسمی" بحثیت ایران-پاکستان کے درمیان تعاون کے اقتصادی کمیشن کے سربراہ نے آج بروز ہفتے کو پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر تجارت "عبدالرزاق داوود" نے اور ایران پاکستان مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے ملاقات کی۔

ایران پاکستان مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے سربراہوں کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو آسان بنانے پر زور دیا گیا۔

اس سلسلے میں زیر بحث موضوعات میں سے ایک پاکستانی ٹرکوں کی ایران سے ترکی اور یورپ تک آمدو رفت کے ساتھ ساتھ ایرانی ٹرکوں کا پاکستان اور چین کی طرف گزرنے میں آسانی لانا بھی تھا۔

نیز اس ملاقات میں ایرانی فریق کی تجویز سے پاکستان سے ترکی، ترکمانستان اور آخر میں یورپ تک ریل ٹرانسپورٹ کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی پروازوں کی توسیع اس ملاقات کا ایک اور محور تھا؛ اس کے علاوہ، پاکستانی فریق نے پیشین- ریمند پر مشترکہ سرحدی بازار کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔

اس سلسلے میں پاکستانی فریق نے اپنی سرحد پر اس بازار کی تعمیر کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحدی باشندوں کی اقتصادی خوشحالی کے مقصد سے ایران میں بازار کی سہولیات کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کرے جس کا ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے منظور کیا اور اسے فعال کرنے کا وعدہ کیا۔

اجلاس میں زیر بحث ایک اور مسئلہ پاکستانی کسٹم اوقات میں اضافہ تھا جو ایران پاکستان مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے پاکستانی سربراہ نے اس سلسلے میں تیاری کا اظہار کرلیا۔

اس موقع پر قاسمی نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر، ایران اور پاکستان، دونوں اٹھائے گئے تمام مسائل پر حتمی معاہدے پر پہنچ جائیں، تاکہ حتمی معاہدے کے بعد 45 دنوں کے اندر، ہم اسلام آباد میں ایران پاکستان اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے انعقاد کے لیے تیار ہوں۔

نیز ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے بڑے پیمانے پر مکانات کی تعمیر اور ہاؤسنگ پروڈکشن لیپ پلان پر عمل درآمد میں ایران کے تجربے کے پیش نظر عبدالرزاق داؤد کو تجویز دی کہ وہ پاکستان میں 50 لاکھ ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایران کے تجربے کو شیئر کریں، جس کا پاکستانی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔

نیز عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے خطی ممالک بالخصوص علاقے میں اہم کردار ادا کرنے والا ایران کے ساتھ تعلقات رکھنے پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .