سپاہ پاسداران نے کہا کہ اس آپریشن کی واضح اور ناقابل تردید تصاویر گھنٹوں میں جاری کر دی جائیں گی۔
مقامی میڈیا کے مطابق، امریکہ نے بحیرہ عمان میں ایک ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا اس کا تیل دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا اور ٹینکر کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔
تاہم، سپاہ پاسداران کی فورسز نے ہیلی بورن آپریشن میں ٹینکر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
اس کے بعد امریکی دہشت گرد افواج نے ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کے ذریعے ٹینکر کا تعاقب کیا لیکن اسے پکڑنے میں ناکام رہے۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹینکر ایرانی علاقائی پانیوں میں داخل ہوا اور 25 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے بندر عباس بندرگاہ پر ڈوب گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ