25 اکتوبر، 2021، 2:05 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84517310
T T
0 Persons
سوئٹزرلینڈ اور یورپ کو امریکی دباؤ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے: ایرانی صدر

تہران ، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ نے ہمیشہ امن کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے ، اور امید ہے کہ نئے دور میں امریکی یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف اپنا آزادانہ کردار برقرار رکھنے کے قابل ہو جائے گا۔

یہ بات علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے پیر کے روز تہران میں تعینات نئے سوئس سفیر "کریسٹین دوسی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع سوئس سفیر نے صدر رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں اور سوئٹزرلینڈ نے امن برقرار رکھنے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ نئے دور میں یہ یکطرفہ امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں اپنا آزادانہ کردار برقرار رکھ سکے گا۔

تہران میں سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر نے بھی ایران کو قدیم اور شاندار تہذیب کا حامل ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور سائنسی میدانوں میں سو سال سے زیادہ عرصے سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوئس کمپنیوں اور ایران میں اقتصادی کارکنوں کی سرگرمیوں کو فراہم کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .