ایرانی محکمہ صحت کے مطابق،17 سے 18 اکتوبر تک 11 ہزار 844 افراد کوورنا کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے ایک ہزار 804 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 5 ملین 796 ہزار 659 افراد کووڈ-19 کاشکار ہوگئے ہیں۔
نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 181 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 124 ہزار 256 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ اب تک ملک میں کورونا سے متاثرہ 5 ملین 33 ہزار 304 افراد صحیتاب ہوگئے ہیں۔
تا ہم کورونا کا شکار 4 ہزار 693 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
نیز ملک میں اب تک مجموعی طور پر 34 ملین 115 ہزار 578 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک بھر میں 10 لاکھ 470 ہزار 158 ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک 48 ملین 956 ہزار 693 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک اور 25 ملین 156 ہزار 987 افراد نے بھی ویکسین کی دوسری خوارک لگوالی ہیں اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر 74 ملین 113 ہزار 680 ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ