ایران میں سٹیل انگوٹس کی پیداوار 9.9 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی

تہران، ارنا - کان کنی اور معدنی صنعتوں میں کام کرنے والی ایرانی کمپنیوں نے اس سال کی پہلی ششماہی میں 9ملین اور 901 ہزار اور 221ٹن سٹیل انگوٹس کو پیدا کیا۔

گزشتہ 6 مہینوں میں کان کنی سے متعلق ایرانی کمپنیوں سے سٹیل انگوٹس کی پیداوار  کی شرح 9ملین اور 901 ہزار اور 221ٹن تھی جس مدت کے دوران سٹیل انگوٹس کی سب سے بڑی پیداوار( 4 ملین اور 406 ہزار اور 805 ٹن) فولاد مبارکہ اصفہان کی کمپنی سے متعلق ہے جس کے بعد فولاد خوزستان کی کمپنی ایک ملین اور 426 ہزار اور 967 ٹن کے ساتھ اور ذوب آہن اصفہان بھی ایک ملین اور 131 ہزار  اور 810 ٹن سٹیل انگوٹس کی پیداور کے ساتھ ترتیب میں دوسرے  اور تیسرے نمبروں پر ہیں۔

اس کے علاوہ ستمبر کے اختتام تک مذکورہ کمپنیوں کے درمیان24 فیصد اضافے کے ساتھ سٹیل انگوٹ کی سب سے زیادہ پیداوار قومی ایرانی اسٹیل انڈسٹریل گروپ سے متعلق ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں شمسی سال کی پہلی شش ماہی میں ایرانی بڑی سٹیل کمپنیوں سے 3 ملین اور 811 ہزار اور 617 ٹن سٹیل کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 48 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایران میں 68 مختلف اقسام کے معدنیات ہیں۔ ایران میں لوہے کے ذخائر 2.7 بلین ٹن (عالمی ذخائر کا 8 فیصد) اور تانبے کے ذخائر 2.6 بلین ٹن (عالمی ذخائر کا 4فیصد) موجود ہے۔ ایران کے پاس 11 ملین ٹن زنک (عالمی ذخائر کا 4٪) ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha