13 اکتوبر، 2021، 2:34 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84503249
T T
0 Persons
پاک ایران سنیئر فوجی کمانڈروں کا دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر مذاکرات

اسلام آباد ، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور پاکستان کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے علاقائی پیش رفت ، افغانستان کی صورتحال ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرحدی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

میجر جنرل محمد حسین باقری نے بدھ کے روز راولپنڈی میں جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔
اس اجلاس میں ایران اور پاکستان کے اعلیٰ حکام ، پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور ایران کے دفاعی اتاشی کرنل مصطفی قنبر پور نے بھی شرکت کی۔
جنرل باقری اور جنرل ندیم رضا نے ایران اور پاکستان کے درمیان دفاع ، سیکورٹی ، فوجی ، سرحدی ، علاقائی پیش رفت بشمول افغانستان کی صورت حال کے وسیع دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقوں نے ان تعلقات کو مضبوط بنانے اور ایران اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی سنجیدہ خواہش اور عزم پر زور دیا۔
اس سے قبل ایرانی فوجی وفد کے اعلیٰ اراکین نے میجر جنرل محمد باقری کی سربراہی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف اور پاکستان کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے علاقائی مسائل ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام پر دونوں ممالک کے مشترکہ خیالات پر مذاکرات کیا۔
جنرل بافری شام کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .