ایرانی مسلح افواج کے سربراہ  میجر جنرل باقری کل پاکستان کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا- ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری"، اپنے پاکستانی ہم منصب کی باضابطہ دعوت سے ایران کی دفاعی سفارتکاری کے فروغ کے سلسلے میں کل بروز منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل محمد باقری، پاکستانی آرمی چیف جنرل "قمر جاوید باجوہ" کی باضابطہ دعوت سے کل بروز منگل (12 اکتوبر) کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ ایک اعلی سطحی فوجی، سیاسی، سلامتی اور دفاعی وفد کی قیادت میں پاکستان کے اعلی سیاسی، فوجی اور سلامتی کے امور کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

میجر جنرل محمد باقری، دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم، آرمی چیف، اور دیگر فوجی حکام سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔

اعلی ایرانی فوجی وفد، مشرقی ہمسایہ پاکستان کے دورے کے موقع پر پاکستان کے جنوب میں واقع ساحلی شہر کراچی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے بعض فوجی اور سمندری بیس کا دورہ کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی فوجی وفد کے کل کا دورہ پاکستان، دفاعی، فوجی، سلامتی کے شعبوں میں دنیائے اسلام کے اہم ممالک کے طور پر ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا ایک نیا باب ہوگا۔

سیاسی اور فوجی امور کے ماہرین اور تجزیہ کار، دنیائے اسلام اور علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں بشمول افغانستان کے بحران کے پیش نظر، اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی فوجی وفد کے دورہ پاکستان کو بہت اہم اور موثر سمجھتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں دونوں ہمسایہ اور برادر ملک کے درمیان دفاعی، سلامتی اور عسکری تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر جنرل باقری کا دورہ پاکستان، انتہایی اہم ہے۔

یہ دورہ؛ باہمی تعلقات کی مضبوطی، مشترکہ سرحدوں میں سلامتی کا فروغ، علاقائی استحکام بشمول افغانستان میں امن اور استحکام کی بحالی میں مدد، دنیائے اسلام کے مسائل پر بات چیت اور خطے میں بد امنی پھیلانے والوں اور دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں تعاون پر ایران اور پاکستان کے فوجی حکام کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .