یہ بات شارلی انویہ تکیہ نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے فاتحین خیبر کی مشق اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں پر کسی بھی حملے کے لیے ایران کی دفاعی تیاری کا مظاہرہ ہے اور اس کا سب سے اہم پیغام ملکی سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کے لیے ایران کی اعلی تیاری کا اعلان ہے۔
انہوں نے کہاکہ آرمی زمینی افواج نے ایران کے شمال مغرب میں ایک مشق کا انعقاد کر کے کسی بھی نقل و حرکت کے خلاف اپنی فوجی آمادگی کا مظاہرہ کیا۔
شارلی انویہ تکیہ نے کہا کہ بیک وقت ایران کی شمال مغربی سرحدوں پر کچھ تحریکوں کے ساتھ اس مشق کا انعقاد کچھ غلط فہمیوں کا باعث بنی جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرتا ہے اور کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ میں نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مشق ایران کی پہلی مشق نہیں اور ہر بار ملک کے کسی کونے میں منعقد کی جاتی ہے اور اس بار ملک کے شمال مغرب میں منعقد ہوئی جس سے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور تیاری کا دانشمندانہ نظریہ ظاہر ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملک کے شمال مغرب میں فاتحان خيبر مشق کا جمعہ کے روز آغاز کیا گیا۔ جس مشق میں ایرانی فوج کی 216 ویں بریگیڈ ، 316 ویں بریگیڈ ، 25 ویں بریگیڈ ، 11 ویں آرٹلری یونٹ اورہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ