ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "محمدرضا نوروز پور" نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور کہا کہ پڑوسی ملک جمہوریہ آذربائیجان میں ہمارے بھائیوں کو فاتحان خیبر کی مشق کے پیغام کو صحیح طرح سمجھنا ہوگا؛ اسی صورت میں وہ یقینی طور پر ایران کیساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات استوار کرنے میں بہتر نتائج حاصل کریں گے اور انہیں ایران جیسا دوستانہ اور احسان مند کوئی ملک نہیں ملے گا
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی حتمی پالیسی ہمسایہ ممالک بشمول جمہوریہ آذربائیجان سے تعاون کرنے کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی مشترکات، تعاون بڑھانے کی اچھی صلاحیت ہے۔
ارنا چیف نے اس بات پر زور دیا کہ آذربائیجان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ خطی ممالک کے دوستانہ تعلقات پر خلل ڈالنے والوں کے مقاصد سے متاثر نہ رہے اور بغیر کسی نتیجے کے کشیدگی کو طویل المدتی مفادات پر ترجیح نہ دے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ