1 اکتوبر، 2021، 1:05 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84489830
T T
0 Persons
عالمی ایٹمی ایجنسی کو ایرانی ایٹمی تنصیبات کیخلاف تخریبکاری کی مذمت کرنا ہوگا: ایرانی سیاستدان

تہران، ارنا - ایران کے ایک سینئر ماہر سیاستدان نے کہا ہے کہ عالمی ایٹمی ایجنسی کو ایرانی ایٹمی تنصیبات کیخلاف تخریبکاری کی مذمت کرنا ہوگا۔

یہ بات حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتار چڑھاؤ کے باوجود  ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعلقات دوسرے ممالک کی بہ نسبت سب سے زیادہ مستحکم تعلقات میں سے ایک رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی مذاکرات کو جاری رکھنا چاہیے اور تیسرے فریق کو اپنے سیاسی ارادوں کو دونوں فریقوں کے درمیان تکنیکی تعاون پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

اس عرصے کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات میں بھی اتار چڑھاؤ آیا جس کی بنیادی وجہ سیاسی مداخلت تھی مثال کے طور پر ، ایک موقع پر امریکیوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل محمد البرادعی کی رپورٹوں میں خلل ڈالنے اور آئی اے ای اے کی رپورٹوں کو مکمل طور پر تکنیکی انداز میں شائع ہونے سے روکنے کیلیے ہینونن اولی کو ایجنسی کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .