30 ستمبر، 2021، 11:38 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84489494
T T
0 Persons
ایران اپنی قومی سلامتی کے خلاف صیہونی حکومت کی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گا

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی سرحدوں پر صہیونی حکومت کی نقل و حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قومی سلامتی کے خلاف صیہونی حکومت کی سرگرمیوں اور اپنی سرحدوں کے ارد گرد صہیونی موجودگی کو برداشت نہیں کرے گا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کے روز ایران میں تعینات نئے آذری سفیر علی علیزاده کی اسناد تقرری کی کاپی پیش کرنے کی تقریب میں کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں پر صہیونی حکومت کی نقل و حرکت اپنی قومی سلامتی کے خلاف صیہونی حکومت کی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کر سکیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی ضروری اقدام کو اٹھائیں گے۔

انہوں نے تہران میں اپنے مشن کے دوران سفیر کی کامیابی کی خواہش کرتے ہوئے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آذری بارڈر گارڈز کی جانب سے ایرانی ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ حالیہ نامناسب سلوک اور ان میں سے دو افراد کی گرفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے جمہوریہ آذربائیجان کے حالیہ منفی بیانات کو حیران کن اور افسوسناک قرار دیا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم ملکوں کے اندر فوجی مشقوں کو قومی خودمختاری کے فریم ورک کے اندر سمجھتے ہیں۔

علی علیزادہ نے اس ملاقات میں ایران کے ساتھ  اچھے اور گہرے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ واقعات کو جلد ہی دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ آج بروز جمعرات آذربائیجان ، اسپین ، بیلجیم ، کرغزستان ، نیدرلینڈز ، قبرص اور فن لینڈ کے سات سفیروں کے علاوہ تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندے اور یونیسیف کے نمائندے نے اپنی اسناد تقرری کی کاپی کو پیش کر کے ایران میں اپنے سفارتی مشن کا باضابطہ آغاز کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .