28 ستمبر، 2021، 3:20 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84486875
T T
0 Persons
شمال مغربی سرحدوں پر مشق کا انعقاد خودمختاری اور گورننس کا معاملہ ہے: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمال مغربی سرحدوں پر مشق کا انعقاد، خودمختاری اور گورننس کا معاملہ ہے جس کا مقصد پورے خطے میں قیام امن اور استحکام برقرار رکھنا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب صہیونی ریاست کی موجودگی کی برداشت نہیں کرے گا اور اپنی سلامتی کے تحفظ کیلئے کسی بھی کاروائی سے دریغ نہیں کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز منگل کو سوشل میڈیا میں آذربائیجان کے صدر کیجانب سے حالیہ بیانات سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور قابل احترام تعلقات ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان رابطے کے معمول کے چینل اعلی سطح پر ہیں؛ اس طرح کے بیانات حیران کن ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائڈلائن میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس مسئلے اور دیگر متعلقہ موضوعات پر سنجیدگی سے مذاکرات کیے اور ان مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کے پلیٹ فارم مہیا کرنے سے اتفاق کیا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ علاقے پر کسی بھی قبضے کی مخالفت کی ہے اور ملکوں کی علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسن ہمسائیگی اور پڑوس کا احترام کرنا ایک اہم مسئلہ ہے جس پر تمام پڑوسیوں کو توجہ دینے کی توقع ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمال مغربی سرحدوں پر مشق کا انعقاد، خودمختاری اور گورننس کا معاملہ ہے جس کا مقصد پورے خطے میں قیام امن اور استحکام برقرار رکھنا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب صہیونی ریاست کی موجودگی کی برداشت نہیں کرے گا اور اپنی سلامتی کے تحفظ کیلئے کسی بھی کاروائی سے دریغ نہیں کرے گا۔ 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .