13 ستمبر، 2021، 7:34 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84470069
T T
0 Persons
ایران مشکل حالات میں بدستور پاکستان کیساتھ کھڑا رہا: پاکستانی صدر

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی صدر نے تہران کیجانب سے اسلام آباد کی حمایتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مشکل حالات میں بدستور پاکستان کیساتھ کھڑا رہا۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، "عارف علوی" نے پیر کے روز اسلام آباد میں چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے نمائندوں کے مشترکہ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کا ہر وقت پاکستان کے دوست اور معاون ملک کے طور پر ذکر کیا۔

انہوں نے موجودہ پاکستانی حکومت کی گزشتہ تین سالوں کی کامیابیوں اور ملکی اور خارجہ پالیسیوں کی وضاحت کرتے ہوئے افغانستان کی مدد کیلئے خطی ممالک اور پڑوسیوں کی شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔

علوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان اور اس کے علاقائی موقف کی واضح حمایت پر حکومت ایران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں اور پڑوسی ملک پاکستان میں جاری بدامنی کے نتائج سمیت قیام امن کے ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، افغانستان کے عوام کی مدد پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کے تیسرے سال کے موقع پر پاکستانی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس، وزیراعظم عمران خان، کابینہ کے وزراء، مسلح افواج کے کمانڈروں اور مختلف ممالک کے سفیروں کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .