ایران کی سرنگوں اور کان کنی صنعت کی ترقی اور تعمیر نو اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیل پروڈیوسروں کی ایسوسی ایشن نے اعلان کیاہے کہ ایران نے اپریل کے آغاز سے اگست کے آخر تک، تین ملین اور 79 ہزار ٹن سٹیل انگوٹ (بلوم'Bloom '، بلٹ 'billet' اور سلب ' Slab ) برآمد کیا ہے جس برآمدات کی شرح گزشتہ سال 2 ملین اور 213 ٹن تھی۔
حالیہ پانچ مہینوں میں ایک ملین اور 399 ہزار ٹن سٹیل کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ جس کی شرح گزشتہ سال کے پہلے 5 ماہ میں تقریبا744ہزار ٹن تھی۔
1400 ہ ش کے پہلے پانچ مہینوں میں سٹیل کی مصنوعات اور انگوٹس کی درآمدات کی شرح بالترتیب 338 ہزار ٹن اور 2 ہزار ٹن تھی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب ایک فیصد اضافہ اور 33 فیصد کم ہوا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ