لبنان کی حزب اللہ مزاحمت میں ایک کامیاب اور جامع ماڈل بن چکی ہے: ایرانی صدر

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے کہا کہ سامراجیت کیخلاف حرب اللہ کی مزاحمت، اب دنیا میں ایک جامع اور کامیاب ماڈل بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کی حزب اللہ، صیہونی دشمن، تکفیری گروہوں اور عمومی طور پر واضح اور مخفی بغاوتوں کیخلاف مؤثر مزاحمت دکھانے میں کامیاب رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار علامہ رئیسی نے جمعے کی شام کو لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  لبنانی حزب اللہ کے بااثر گروہ نے قوموں کے دلوں میں کھڑے ہونے کیلئے جو امید پیدا کی ہے اس نے دشمن کو اس موثر ماڈل کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن طریقے سے کوشش کرنے پر مجبور کیا ہے؛ لہذا مزاحمتی تحریک کے میڈیا کو محدود اور بند کرنا اس سمت میں کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے سید حسن نصر اللہ کیجانب سے علامہ رئیسی کی کامیابی کے پیغام کا حوالہ کرتے ہوئے کہا کہ آج، مشکل سماجی حالات کے باوجود، لبنانی مزاحمت کی حالات حقیقی تعاون اور عوام کیساتھ اتحاد کی وجہ سے قابل قبول ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ واحد گروہ جو صیہونی دشمن کی جارحیت اور سازشوں کیخلاف لبنان میں اتحاد اور عوام کے درمیان یکجہتی کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے وہ لبنانی حزب اللہ ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .