26 جولائی، 2021، 8:35 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84416903
T T
0 Persons
کیوبا فینلای ویکسین پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کے صدر کی ظریف سے ملاقات

تہران، ارنا- کیوبا فینلای ویکسین پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کے صدر نے آج بروز پیر کو ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ایران کے دورے پر آئے ہوئے "وینستہ ورز بنکومو" نے آج بروز پیر کو "محمد جواد ظریف" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر ظریف نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران اور کیوبا کے مابین بائیوٹیکنالوجی اور جینیاتی انجینئرنگ کے میدان اور خاص طور پر ویکسینوں کی تیاری میں تعاون کو انتہائی اہم قرار دے دیا۔

دراین اثنا وینستہ وز بنکومو نے کووڈ- 19 ویکسین تیار کرنے کیلئے دونوں ممالک کی ویکسینیشن کمپنیوں کے مابین تعاون اور اس ویکسین کی انوکھی خصوصیات کی وضاحت کرتے ہوئے ایران اور کیوبا کے مابین مشترکہ ویکسین تیار کرنے کیلئے تعاون میں تیزی سے پیشرفت پر ظریف اور  ایرانی وزارت خارجہ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں شریک ایران میں تعینات کیوبا کے سفیر نے ایران پاستور انسٹی ٹیوٹ اور کیوبا فینلای انسٹی ٹیوت کے درمیان کورونا کی مشترکہ ویکسین کی تیاری میں تعاون کے آغاز کے سلسلے میں گزشتہ سال کے دوران ظریف کے دورہ کیوبا کو انتہائی اہم قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .