17 جولائی، 2021، 8:38 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84407049
T T
0 Persons
ایران میں 5۔75 ہزار ٹن سے زائد کاپر کیتھوڈ کی تیاری کی گئی

تہران، ارنا-  ایران میں کان کنی اور صنعت کے شعبوں میں بڑی کمپنیوں کی کارکردگی کے اعدادوشمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کاپر کیتھوڈ کی تیاری 75،579 ٹن تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے 10 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مذکورہ اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں تیار کردہ کاپر کیتھوڈ کے 25،590 ٹن، جون میں کمپینوں کی تیاری سے متعلق ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ایک فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔

جبکہ رواں شمسی سال کے ابتدائی 2 مہینوں کے دوران، ملک میں 49 ہزار 989 کاپر کھیتوڈ کی تیاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کاپر کھیتوڈ اعلی ٹھوس والے تانبے کی مصنوعات  سمیت تانبے کے مرکب کی تیاری کے خام مال کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

کاپر کیتھوڈز کو پیتل، کانسی، دات اسپات جیسے مرکب دھاتیں بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، نیز تار، کیبل اور ٹرانسفارمر صنعتوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے کے علاوہ وہ نقل و حمل، بجلی کے آلات، مشینری، دفاعی سازوسامان اور تعمیراتی سامان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .