4 جولائی، 2021، 5:31 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84392963
T T
0 Persons
برطانیہ میں تعینات نئے ایرانی سفیر 6 جون کو اپنے سفارتی فرائض کا آغاز کریں گے

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی اور قانونی امور "محسن بہاروند" جو برطانیہ میں نئے ایرانی سفیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، آج لندن پہنچیں گے اور ملکہ برطانیہ کو اپنی اسناد تقرری پیش کرنے کے بعد 6 جون کو باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار لندن میں قائم ایرانی سفارتخانے کے ناظم الامور "سید مہدی حسینی متین" نے آج بروز اتوار کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں تعنیات نئے ایرانی سفیر حسن بہاروند 4 جولائی کو لندن پہنچیں گے۔

حسینی  متین نے کہا کہ بہاروند، ملکہ برطانیہ کو اپنی اسناد تقرری پیش کرنے کے بعد اپنی سفارتکاری فرائض کا آغاز کریں گے اور ہم سب ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بہاروند اس سے پہلے نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی اور قانونی امور کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ اور ان سے پہلے "حمید بعیدی نژاد" نے برطانیہ میں قائم ایرانی سفارتخانے کے کاموں کو سنبھالا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانوی محکمہ خارجہ نے بھی جالیہ ہفتوں میں ایک بیان میں کہا "سایمون شرکلیف" کو ایران میں تعینات نئے برطانوی سفیر کے طور پر مقرر کردیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .