28 جون، 2021، 6:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84386464
T T
0 Persons
کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کے سربراہ کا سردشت کیمیائی حملے کی سالگرہ پر پیغام

تہران، ارنا- کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت تنظیم کے سربراہ "فرناندو آریاس" نے ایرانی علاقے سردشت کیخلاف کیمیائی حملوں کی 34 ویں سالگرے کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کی اشاعت کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیارے دوستو! میں یہ پیغام 1987 میں ایران میں سردشت پر کیمیائی حملے کی 34 ویں برسی کے موقع پر جاری کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی آرگنائزیشن میں 28 جون کو اس وحشیانہ حملے کی یاد میں سرکاری دن ہے۔

فرناندو آریاس نے کہا کہ میں ایران اور دی ہیگ میں اس حملے کے متاثرین کیساتھ رہا اور میں ان کے دکھ درد اور احساسات میں برابر کے شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں کیمیائی ہتیھاروں کی ممانعت کی تنظیم کیجانب سے علاقے سردشت کے عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

آریاس نے کہا کہ اس المناک واقعے کی سالگرہ، کیمیائی ہتھیاروں کے عام استعمال کی مذمت میں عالمی برادری کیلئے دوبارہ متحد ہونے کا ایک موقع ہے۔

در حقیقت، اس طرح کے حملے کی عالمی مذمت کی وجہ سے بہت سارے ممالک نے 1993 کے کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر دستخط کیے؛ آج 193 ممالک کنونشن کے رکن ہیں اور دنیا کی 98 فیصد سے زیادہ آبادی کنونشن کے تحفظ میں رہتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 9 جولائی 1987 کو صدام کی فضائیہ نے سردشت پر فضائی حملے میں کیمیائی بم پھینکا جس میں 110 نہتے سویلین افراد شہید اور 8 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .