26 جون، 2021، 10:37 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84382213
T T
0 Persons
 یہ امریکہ ہے کہ جوہری معاہدے میں واپس جانے کا فیصلہ کرے: خطیب زادہ

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ یہ امریکہ ہے کہ غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے عمل کرنے اور  جوہری معاہدے میں واپس جانے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ ہے کہ غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے عمل کرنے اور جوہری معاہدے میں واپس جانے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی جوہری معاہدے سے علیحدہ نہ ہوگیا ہے جو اب واپس آئے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ اور یوروپ یہ بخوبی جانتے ہیں کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی یکطرفہ دستبرداری اور ایرانی عوام کے خلاف غیر قانونی اور جابرانہ پابندیاں عائد کرنے اور یورپ کی خاموشی کے باوجود معاہدے پر قائم رہا میں رہا اور اس کو زندہ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات کے دوران بار بار کہا گیا کہ یہ امریکہ ہے جس نے جوہری معاہدے کے توازن کو درہم برہم کر کے جوہری معاہدے کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹ ڈالا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بار بار اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے نفاذ کا از سر نو آغاز کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ، بشرطیکہ امریکہ اپنے وعدوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کرے اور دوسرے فریقین ایران کے موقف سے بخوبی واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات کے آغاز سے ہی ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا۔ ہم امریکی پابندیوں کو ختم کرنے، ان کی تصدیق کرنے اور ایران کے وعدوں کو دوبارہ بحال کرنے کے خواہاں ہیں اور اب دوسرے فریقین کو اپنا فیصلہ لینا چاہیے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .