8 جون، 2021، 12:13 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84358155
T T
0 Persons
ایران کی سیاحتی صلاحیتیں دنیا میں بے مثال ہے: ایرانی وزیر

ماسکو، ارنا- ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، سیاحت اور دستکاری صنعت نے کہا ہے کہ ایران کی سیاحتی صلاحیتیں دنیا میں بے مثال ہے۔

یہ بات علی اصغر مونسان نے  گزشتہ روز روس اور ایران کے سیاحتی کارکنوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دنیا میں ہمارے ملک کی انوکھی اور منفرد سیاحتی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہذب اور خوبصورت ایران میں سیاحت کی انوکھی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ایران کی مکمل سیکیورٹی اور ایرانی عوام کی مہمان نوازی سے غیر ملکی سیاحوں کے لئے ایک پرکشش مجموعہ تشکیل پایا ہے۔

متعدد تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی مقامات اور منفرد دستکاری صنعت کے علاوہ ، ایران میں خوبصورت قدرتی مناظر ہیں اور یہ کسی بھی سیاح کے لئے پرکشش ہوسکتا ہے۔

مونسان نے کہا کہ ایران میں 700 سے زیادہ سرکاری اور غیر سرکاری میوزیم موجود ہیں ، جو ثقافتی ، تہذیبی اور تاریخی کے لحاظ سے دنیا میں منفرد ہیں۔ دستکاری کے شعبے میں 350 سے زیادہ اصل اور دیسی فنون موجود ہیں۔

انہوں نے ایران میں سیاحت کی سہولیات کی فراہمی میں حکومت کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاحت ثقافتی اور تاریخی محور سے ماحولیاتی سیاحت ، صحت کی سیاحت ، زرعی سیاحت اور کان کنی کی سیاحت تک ترقی کر چکی ہے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایران کے مختلف حصوں میں ماحولیاتی سیاحت مہیا کرنے کے لئے دیہاتوں میں 400 ہوٹلوں اور 2000 رہائشی یونٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔

علی اصغر مونسان نے کہا کہ ایران کا سفر سستا ہے اور ہمارا ملک سیاحوں کے لئے دنیا کے سب سے سستے ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

روس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے تہران اور ماسکو کے مابین دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے دونوں ممالک کے سنجیدہ عزم نے ایرانی اور روسی سیاحوں کے لیے ایک بڑا موقع فراہم کیا ہے ۔

جلالی نے کہا کہ شہریوں کے مابین مواصلات اور نقل و حمل میں اضافے کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی سطح گہرا ہوجائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ علی اصغر مونسان نےاتوار کے روز ایک وفد کی قیادت میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے مذاکرات کے مقصد سے روس کا دورہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .