28 مئی، 2021، 7:51 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84346459
T T
0 Persons
امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ ویانا مذاکرات کے مقاصد کو مسخ کرتے ہیں: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ ویانا مذاکرات کے مقاصد کو مسخ کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے جمعرات کی رات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ، جوہری معاہدے کے اصل دشمن کو راضی کرنے کی کوشش میں ویانا مذاکرات کے مقاصد کو مسخ کرتے ہیں، جو انتہائی افسوس کی بات ہے!

انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست جو آپ اس کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، نے جوہری معاہدے کی تباہی کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اپنی ساکھ کو برباد کرنے کے بجائے اصل معاہدے کی بحالی- جو میز پر موجودہ واحد آپشن ہے- پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .