یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس۔ جو ورچوئل طور پر منعقد ہوئی، سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے عید الفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ ہفتے کو ایران کے نمائندہ خصوصی برائے امور یمن نےاپنے سویڈش ہم منصب کے ساتھ بات چیت کر کے تازہ ترین تبدیلیوں اور حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ شام کے وزیر خارجہ نے بھی ظریف سے بات کی۔
انہوںنے کربلا میں ایرانی قونصل خانہ پر حملے سے متعلق ارنا کے سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ لوگوں نے کربلا میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا شروع ہی سے ہی عراق میں متعلقہ حکام سے قونصل خانہ اور بغداد میں ہمارے سفارت خانے کے ذریعے سے رابطہ کیا گیا اور قصورواروں سے نمٹا گیا ۔
خطیب زادہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عراقی حکومت 1961 کے ویانا کنونشن کے تحت سفارتی مقامات کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض پر عمل کرے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ رات ایران میں عراقی سفارتخانے کو ایک احتجاجی نوٹ بھیجا اور ہم توقع کرتے ہیں کہ عراقی حکومت اپنے فرائض کی تکمیل کرے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURD
آپ کا تبصرہ