تفصیلات کے مطابق، اولمپک کوالیفائر مقابلوں کے آخری مرحلے کا درجہ بندی کے ذریعے جسے کراٹے ون ورلڈ لیگ کہا جاتا ہے، کا 2 مئی سے پر تگال کے شہر لزبن میں انعقاد کیا گیا؛ ان مقابلوں میں 87 ممالک سے آئے ہوئے 769 کراٹے کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔
ایرانی ٹیم نے اس اہم ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے دو حصوں میں کمائٹ اور کٹا کے شعبوں میں شرکت کی ہے۔
ان مقابلوں میں ایران سے "ذبیح اللہ پورشیپ" نے -84 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں اپنے جاپانی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی حاصل کرکے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔
اس کے علاوہ ایران کے دیگر کراٹے کھیلاڑی "بہمن عسگری" نے -75 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے اطالوی حریف کیخلاف میچ میں کامیابی سے ہم کنار نہ ہوسکیں اور ایک چاندی تمغے کا حصول کیا۔
ان مقابلوں میں ایران سے خاتون کھیلاڑی "حمیدہ عباسعلی" نے +68 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی یونانی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
اس کے علاوہ مردوں کے زمرے میں ایران سے "سجاد گنج زادہ" نے +84 کلوگرام کی کیٹیگری میں فرانسیسی حریف کیخلاف میچ میں فتح حاصل کرکے ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ