20 اپریل، 2021، 9:10 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84302397
T T
0 Persons

عبوری معاہدے کی بات ہرگز نہیں ہوگی: ایران

20 اپریل، 2021، 9:10 AM
News ID: 84302397
عبوری معاہدے کی بات ہرگز نہیں ہوگی: ایران

تہران،ارنا۔ ویانا حالیہ مذاکرات میں ایرانی وفد کی  قیادت کرنے والے نائب ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا ہے کہ ایران اور گروہ ۱+۴ کے درمیان "عبوری معاہدہ" اور ان جیسے موضوعات پر ہرگز بات نہیں ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار عراقچی نے بعض مغربی ذرائع ابلاغ میں شائع کی گئی من گھرٹ اور جھوٹ پر مبنی خبروں کے رد عمل میں کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ویانا کے حالیہ مذاکرات میں صرف ملک کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کے اقدامات پر گفتگو کرے گا اور مرحلہ وار منصوبے یا عبوری معاہدہ جیسی افواہین  بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کی ہدایت کےمطابق، اسلامی جمہوریہ ایران، ہرگز ان مذاکرات کو طویل بنانے یا انہیں تعلل کا شکار ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لیکن ایران کو  جلدی سے نتیجے تک پہنچنے میں کوئی عجلت نہیں ہے؛ بلکہ مذاکرات انتہایی سنجیدگی، ایران کے حتمی موقف اور مفادات کے مطابق  ہونے ہوں گے۔

عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کے عمل اور نتیجے تک پہنچنے کے ہر فیصلے تہران میں کیے جاتے ہیں اور مذاکرات کرنے والا وفد، مذاکرات کی رپورٹ کو بدستور اعلی ایرانی حکام کو پیش کرےگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .