15 اپریل، 2021، 6:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84296823
T T
0 Persons
جوہری معاہدے کے جوائنٹ کمیشن کے اجلاس کا اختتام/ تکنیکی مذاکرات جاری ہے

تہران، ارنا – ویانا میں منعقدہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ایک گھنٹہ پہلے ختم ہوا اور ماہرین کے اجلاسوں میں تکنیکی مذاکرات جاری ہے۔

گذشتہ ہفتے سے پابندیوں اور جوہری امور سے متعلق دونوں فریقین کے درمیان  تکنیکی مذاکرات کا کام آغاز ہوا ہے اور جاری ہو گا۔

 پابندیوں کو ختم کرنے اور جوہری امور سے متعلق تکنیکی پہلوؤں کے میدان میں ان دونوں ماہر گروپوں کی میٹنگوں کے نتائج کا اعلان مشترکہ کمیشن کو کیا جائے گا۔

مشترکہ کمیشن کے آج کے اجلاس کے آغاز میں ، ایرانی وفد کے سربراہ عباس عراقچی نے نطنز کی جوہری تنصیبات میں حالیہ تخریب کاری کی مذمت کرتے ہوئے ااس واقعے پر یورپی ممالک کے کمزور رد عمل پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے ممبروں کو بغیر کسی سیاسی تحفظات کے اس اقدام جو جوہری دہشت گردی کی واضح مثال ہے، کیخلاف کارروائی کرنا چاہئے۔

عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی مذاکراتی ٹیم لمبے مذاکرات کا خواہاں ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ مذاکرات ایک خاص فریم ورک کے تحت اور ایک قابل قبول وقت پر ہونا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .