"بہروز کمالوندی" نے کہا کہ ایرانی صدر مملکت کی ہدایت اور پارلیمنٹ میں ایرانی قوم کے مفادات کی فراہمی سے متعلق پابندیوں کی منسوخی کے اسٹریٹجک اقدامات اٹھانے کے قانون کے فریم ورک کے اندر، یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کی پروڈکشن لائن کے قیام کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں، ڈی آئی کیو ڈیزائن سے متعلق میں معلوماتی سوالنامہ فوری طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو پیش کیا گیا تھا اور یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کے عمل کی تیاریاں آج کی رات ہی سے نطنز جوہری تنصیبات میں ہوں گی اور اس حوالے سے مزید معلومات بعد میں جاری ہوں گے۔
کمالوندی نے کہا کہ یہ 60 فیصد افزودہ یورینیم، ریڈیوفرماسٹیکلز کی تیاری میں لازمی عنصر مولابڈینم کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی رات، نئے آئی آر ون سنٹری فیوجر، تباہ شدہ سنٹری فیوجز کی جگہ لیں گے۔
کمالوندی کے مطابق، معیار میں تبدیلی والے نئے آئی آر ون سنٹری فیوجز کی صلاحیت، پچھلےمشینوں کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہوگی۔
ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے مزید معلومات جلد شایع کیے جاتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ