ایرانی صنعت، تجارت اور کان کنی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا 189 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- ایران میں گزشتہ سال کے دوران، صنعت، تجارت اور کان کنی کے شعبوں میں مجموعی طور پر 2 ارب 496 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ دو سال کے مقابلے میں 189 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی محکمہ برائے تجارت، صنعت اور کان کنی کے اعداد و شمار کے مطابق، مذکورہ رقم اسی عرصے کے دوران، صرف 158 منصوبوں پر غیر ملکی سرمایہ کاری سے تعلق رکھتا ہے جو اس حوالے سے گزشتہ دوسال کے مقابلے میں 92 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دوسال کے دوران، ایرانی صنعت، تجارت اور کان کنی کے شعبوں میں 82 منصوبوں پر 854 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

 گزشتہ سال کے دوران، کیمیائی مادے اور مصنوعات تیاری کے شعبے میں 578 ملین ڈالر، بیس دھاتوں کی تیاری کے شعبے میں 313 ملین ڈالر، کاغذ کی مصنوعات کی تیاری کے شعبے میں 258 ملین ڈالر اور نقل و حمل کے شعبے میں 280 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

رپوٹ کے مطابق، چین، جرمنی، متحدہ عرب امارات، کینیڈا اور آسٹریا نے بالترتیب 543 ملین ڈالر، 486 ملین ڈالر، 363 ملین ڈالر، 271 ملین ڈالر اور 116 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ تجارت، صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

پچھلے 12 مہینوں کے دوران،  فغانستان، ترکی، چین، جرمنی اور متحدہ عرب امارات، 10 منصوبوں پر سرمایہ کاری سے بالترتیب ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست پانچ ممالک ہیں۔

گزشتہ سال کے دوران، سب سے زیادہ صوبے خوزستان، سیستان و بلوچستان، فارس، ہرمزگان اور مشرقی آذربائیجان میں غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .