ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی کا کہنا ہے کہ صوبے اصفہان کے علاقے نطنز کی جوہری تنصیب میں بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو آج اتوار کی صبح حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔
کمالوندی نےبتایا کہ یہ حادثہ نطنز میں یورینیم افزودہ کرنے والے حمدی روشن کمپاؤنڈ میں اتوار کو علی الصبح پیش آیا۔ تاہم اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے متاثر ہونے یا تابکاری آلودگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURD
آپ کا تبصرہ