10 اپریل، 2021، 9:08 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84290703
T T
0 Persons
تین ایرانی پہلوانوں نے بلغاریہ کے بین الاقوامی کشتی مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنالی

تہران، ارنا- تین ایرانی پہلوانوں نے بلغاریہ میں منعقدہ بین الاقوامی کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈنکلوف اور نیکولائی پیٹروف کپ کے بین الاقوامی کشتی مقابلوں کا 8 اپریل سے بلغاریہ کے شہر پلوڈیو میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ان مقابلوں کے فری اسٹائل حصے میں ایران سے "مجتبی گلیچ" نے 97 کلوگرام کی کیٹگیری میں اپنے مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے بلغاریہ کے حریف کو 0۔10 نتیجے کیساتھ شکست دے کر فائل مرحلے میں جگہ بنالی لی۔

اس کے علاوہ دیگر ایرانی پہلوان"امیری طاہری" نے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کی 125 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ترک حریف کو 0-11 نتیجے کیساتھ شکست دے کر فائل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

نیز گریکو رومن کشتی مقابلوں کے حصے میں ایران سے "پوریا ناصر پور" نے 60 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے ترک حریف کو 1۔3 نتیجے کیساتھ شکست دے کر فائئل مرحلے میں جگہ بنالی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .