8 اپریل، 2021، 7:12 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84288831
T T
0 Persons

ظریف نے اپنے ترکمن ہم منصب سے ملاقات کی

8 اپریل، 2021، 7:12 PM
News ID: 84288831
ظریف نے اپنے ترکمن ہم منصب سے ملاقات کی

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ترکمن ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز اپنے ترکمن ہم منصب'رشید مردوف' کے ساتھ ملاقات کر کے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کا جائزہ لیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات خاص طور پر ماحولیاتی امور (بحیرہ کیسپین) ، نقل و حمل اور راہداری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دے کر اسلامی تعاون تنظیم میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون، ای سی او کے شعبے میں اور بحیرہ کیسپین پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مردوف نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کی کامیابیوں کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کثیر الجہتی تعلقات اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اگلے دور کے انعقاد کے موجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

افغانستان میں امن عمل، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے میدان میں تعاون اور خطے میں کثیرالجہتی تعاون اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کے زیر بحث موضوعات تھے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی آج ایک تعاون دستاویز پر دستخط کیے۔

ظریف نے آج اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر بردی محمد اف سے ملاقات کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .