ان خیالات کا اظہار، ڈاکٹر "مصطفی جمالی" نے اتوار کے روز صوبے خراسان رضوی کی بلڈ ٹرانفسفیوژن آرگنائزیشن کے نئے سربراہ کی تعیناتی کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خراسان رضوی کا بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر، ملک کے شمال مشرق میں واقع ہے جس میں خراسان کے تین صوبے موجود ہیں؛ لہذا توقع کی جاتی ہے کہ یہ ہمسایہ ممالک کو بھی تربیت فراہم کرے گا تاکہ ہم مستقبل قریب میں اس صوبے میں اسلامی ممالک کا بلڈ ریسرچ اور فریکشن کا مرکز قائم کرسکیں گے۔
صوبے خراسان رضوی کی بلڈ ٹرانسفیوژن آرگنائزیش کے سی ای او کے مشیر نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں، رضاکار تنظیموں، عطیہ دہنگان و۔۔۔ کے تعاون کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر روز صوبے خراسان رضوی کی بلڈ ٹرانفسفیوژن آرگنائزیشن کے نئے سربراہ نے کہا کہ مالی وسائل کی کمی صوبے میں خون کی منتقلی کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور ہمیں اہلکاروں کی ادائیگی، سازو سامان اور پارٹ ٹائم پروجیکٹس کی تکمیل میں دشواری ہے اور ہمیں علاقائی اور قومی توجہ کی ضرورت ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر "سید رضا اسلامی" کو آج بروز اتوار کو صوبے خراسان رضوی کی بلڈ ٹرانفسفیوژن آرگنائزیشن کے نئے سربراہ مقرر کر دیے گئے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ