31 مارچ، 2021، 11:47 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84279990
T T
0 Persons
ایران میں طبی ٹیموں کے 80 فیصد کی کورونا ویکسینیشن ہوگئی ہے

سبزوار، ارنا- نائب خاتون ایرانی وزیر صحت نے سب سے پہلے طبی ٹیموں کی کورونا ویکسینیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ملک میں مجموعی طور طبی ٹیموں کے 80 فیصد کی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "مریم حضرتی" نے آج بروز بدھ کو شہر سبزار میں واقع واسعی ہسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے ہسپتال کی انتہائی نگہداشت یونٹ کے کارکنان کی ترجیح ہے۔

حضرتی کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی طرف سے فراہم کردہ پروٹوکول کے مطابق ، معاشرے کے اعلی رسک گروپوں اور دیگر افراد کی کورونا ویکسینیشن بھی مرحلہ وار کی جاتی ہے۔

انہوں نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے کنٹرول اور انتظام پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس عالمیگر وبا پر قابو پانے میں تعاون کریں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .