29 مارچ، 2021، 8:58 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84278172
T T
0 Persons
ایران کا مقصد افغانستان میں پائیدار امن کا قیام ہے: ظریف

تہران، ارنا- تاجسکتان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقصد، افغانستان میں پائیدار امن کا قیام اور کشیدگی کے خاتمے میں مدد کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف" اتوار کے روز، نوین "ہارٹ آف ایشیا -استنبول پراسس" کانفرنس میں حصہ لینے اور اعلی تاجک حکام سے مذاکرات کرنے کیلئے دورہ دوشنبے پہنچ گئے جہاں نائب تاجک وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

ظریف نے تاجکستان کی آمد کے موقع پر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے اور دوست اور ہمسایہ ملک تاجکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تاجکستان اور دیگر ممالک سے افغان مسئلے کے حل میں تعاون اور افغانستان میں پائیدار قیام امن و کشیدگی کے خاتمے میں تعمیری کردار ادا کرنے میں موقع ملنے پر مسرت کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے میں اعلی تاجک حکام سے ملاقتیں کریں گے؛ ایران اور تاجکستان کے درمیان طویل دوستی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمیں امید ہے کہ باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں تقریر اور تاجک حکام سے ملاقات کے علاوہ، افغانستان، تاجکستان، پاکستان، بھارت اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .