13 مارچ، 2021، 2:32 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84262281
T T
0 Persons
نئے ایرانی سال سے پہلے دس لاکھ سے زائد افراد کی کرونا کیخلاف ویکسینیشن

تہران، ارنا - ایرانی اینٹی کرونا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مختلف اقسام کی 10 لاکھ 260 ہزار کرونا ویکسینیں ملک میں داخل ہوچکی ہیں اور نئے سال سے پہلے ایک ملین سے زیادہ طبی عملے اور کمزور گروپوں کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگا۔

یہ بات "علیرضا رئیسی" نے ہفتہ کے روز قومی اینٹی کرونا ہیڈ کوارٹرز کا 61 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ، ہمیں روسی اسپوٹنک ویکسین کی 410 ہزار، 250 ہزار چینی سینوفرم ویکسین اور بھارتی  بھارات ویکسین کی 125 ہزار خوراکیں ملک میں درآمد کی گئیں ہیں اور اس ویکسین کی مزید 375 ہزار خوراکیں پیر کے روز پہنچیں گی اور ہمارے پاس بھارتی ویکسین کی کل 500 ہزار خوراکیں ہوں گی، ملک میں 100 ہزار کیوبا کی ویکسینیں درآمد کی گئیں ہیں اور مجموعی طور پر ہمارے پاس ایک ملین و 260 ہزار کے قریب ویکسین ہیں۔
رئیسی نے کہا کہ ہم اس ہفتے طبی عملے اور کمزور گروہوں کے لئے ویکسینیشن کا ایک وسیع پروگرام مرتب کریں گے اور وعدے کے مطابق ہم سال کے آخر تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد میں کرونا ویکسین لگائیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .