2 دسمبر، 2020، 7:07 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84133056
T T
0 Persons
ایران میں 2021 کے ابتدائی مہینوں میں کورونا ویکسین کی تیاری ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ہم نے 16ملین 800 ہزار کورونا ویکسین کو عالمی ادارہ صحت سے خریداری کی ہے اور ساتھ ہی دیگر ملکوں سے مشترکہ طور پر ویکسین کی تیاری پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں تیار کردہ کورونا ویکسین انسانی مرحلے کی آزمائش میں داخل ہوچکی ہے اور 2021 کے ابتدائی مہینوں میں ویکسین کی تیاری ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سعید نمکی نے بدھ کے روز کورونا ویکسین کمیٹی سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نمکی نے کہا کہ ہم نے تین طریقوں سے کورونا ویکسین کی فراہمی پر اقدامات اٹھائے ہیں ایک تو عالمی ادارہ صحت سے 16 ملین 800 ہزار ویکسین ڈوز کی خریداری ہے جس سے 8 ملین 400 افراد (10 فیصد) کی ویکسینیشن ہوگی کیونکہ اس ویکسین کو ہر فرد کیلئے 2 ڈوز کی انجشکن ہوگی۔

وزیر صحت نے کہا کہ دوسرا اقدام یہ ہے کہ ہم یک کمپنی سے مشترکہ معاہدے کے فریم ورک کے اندر 5۔5 ملین ویکسین ڈوز اور ایک غیر ملکی کمپنی سے 20 ملین ویکسین ڈوز کی خریداری کریں گے؛ یعنی مجموعی 21 ملین افراد کی ویکسینیشن کیلئے غیر ملکی کمپنیوں سے 42 ملین ویکسین ڈوز کی خریداری کریں گے۔

نمکی نے مزید کہا کہ اب 12 علم پر مبنی ایرانی کمپنیاں، کورونا وائرس کی تیاری کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس سے پہلے ایرانی محکمہ صحت کے نائب سربراہ نے کہا تھا کہ ایران میں کرونا وائرس ویکسین کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کرونا ویکسین کی تیاری کیلئے طویل عرصے کے کام کی ضرورت کے سوال کے جواب میں کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں کے عین وقت کا اعلان نہیں کیا جاسکتا، لیکن ہمارے محققین اس کو حاصل کرنے کیلئے سخت کوشش کر رہے ہیں؛ دوسرے لفظوں میں، ہمیں یہ ویکسین بنانے کے عمل کو کامیابی کیساتھ مکمل کرنے کیلئے مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔

انہوں نے ایران میں کرونا وائرس کی تیاری کا عمل کچھ سست کیوں ہے، کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے پاس کچھ ضروری انفراسٹرکچر نہیں ہے اور ہم انہیں ملک میں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم نے کرونا ویکسین بنانے کے علم کو حاصل کیا ہے لیکن انفراسٹرکچر کی تعمیر بھی ضروری ہے جس کی ہمیں امید ہے کہ جلد سے جلد اسے حاصل کیا جائے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .