4 مارچ، 2021، 7:25 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84252529
T T
0 Persons
عالمی انسانی حقوق عدالت میں مغربی ممالک ہی مرکزی ملزم ہے: علامہ رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے دفاع مقدس کے دوران مغربی ممالک کی حمایت کے ساتھ صدام کے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق عدالت میں مغرب ممالک ہی مرکزی ملزم ہے۔

یہ بات علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے جمعرات کے روز ایرانی صوبے آذربائیجان مغربی کے شہر سردشت میں کیمیائی بمباری سے معذور افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس تناظر میں ایران کے خلاف مغربی ممالک کے ساتھ تعاون میں عائد جنگ کے دوران شکست خوردہ صدام حکومت کے کیمیائی بمباری جرائم کی طرف اشارہ کیا۔
علامہ رئیسی نے کہا کہ وہ ممالک جنہوں نے بے گناہ لوگوں کے خلاف اس کے کیمیائی حملوں کے دوران صدام کی حکومت کی حمایت کی ، اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے پر ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم انسانی حقوق کے مسائل پر پراسیکیوٹر کے مؤقف پر کھڑے ہیں ، جب کہ صوبے کردستان سمیت سردشت اور دیگر ایرانی شہروں کے عوام کے خلاف ان وحشیانہ جرائم میں ملوث ہونے کے لئے مغرب کٹہرے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی ، شہداء کے اہل خانہ کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں تاکہ عہدیداروں کو اپنی توانائیاں ان عزیزوں کی تائید میں لگائیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .