3 مارچ، 2021، 1:20 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84250002
T T
0 Persons
بورڈ آف گورنرز میں قرار داد جاری کرنا غیر تعمیری ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی صدارتی چیف آف اسٹاف نے بورڈ آف گورنرز میں قرار داد جاری کرنے کو غیر تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قرار داد کو جاری کرنے کا جوہری معاہدے کے مذاکرات، اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون پر منفی اثر پڑتا ہے۔

یہ بات "محمود واعظی" نے بدھ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کو ایران مخالف قرارداد پیش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری رائے میں ، پچھلے کچھ دنوں میں جس قرارداد میں ترمیم کی گئی ہے وہ ایک غیر تعمیری حیثیت ہے اور اس قرار داد کو جاری کرنے کا جوہری معاہدے کے مذاکرات، اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون پر منفی اثر پڑتا ہے، یہ دوستانہ طریقہ نہیں ہے اور بہت دیر ہونے سے پہلے اسے درست کرنا چاہئے۔
واعظی نے ایرانی اور فرانسیسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے جوہری معاہدے کے تحفظ اور وعدوں پر عملدرآمد کرنے پر تبادلہ خیال کئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ پابندیوں کو ختم کیا جانا چاہئے اور دونوں یورپی ممالک اور امریکہ کو بہت واضح اقدام اٹھانا ہوگا اور تصدیق کرنے کے بعد ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .