19 نومبر، 2019، 3:46 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83561589
T T
0 Persons
جوہری معاہدے کا خاتمہ دنیا کیلئے نقصان دہ ہوگا: ایرانی صدر

تہران، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے ختم ہونے سے دنیا کو نقصان ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالف امریکی غیر قانونی پابندیاں، ایک بہت بڑی سیاسی اور اقتصادی غلطی اور بین الاقوامی قراردادوں کیخلاف اقدام تھا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے منگل کے روز ایران میں تعینات آسٹریلیا کی نئی خاتون سفیر "لیندال جین سکز" کیساتھ ایک ملاقات میں گففتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر آسٹریلیوی سفیری نے اپنی اسناد تقرری کو صدر روحانی کے سامنے پیش کیا۔

دراین اثنا ایرانی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے اور تعمیری تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کردیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، آسٹریلیا کیساتھ تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور د یا کہ ہمیں چاہیے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی توسیع پر امریکی غیر قانونی پابندیوں کو اثر انداز نہیں ہونے دیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ آزاد ریاستوں کو امریکی غیر قانونی طریقوں کا مقابلہ کرنا چاہئے اور انہیں یہ سمجھانا چاہئے کہ ہر ایک ملک کو قانون کے مطابق کام کرنا چاہئے۔

انہوں مزید کہا کہ دونوں ممالک کو معاشی اور تجارتی تعلقات کو نیک نیتی کے ساتھ فروغ دینے کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی۔

ایرانی صدر نے مختلف شعبوں پر باہمی تعلقات کی توسیع کیلئے دونوں ملکوں کے اندر بے پناہ صلاحتیوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے خطے میں فوجی موجودگی کیلئے امریکہ کیجانب سے دوسرے ممالک کی دعوت کو خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک خاص طور پر ایران، اپنی سلامتی کو بہت اچھی طور پر برقرار رکھنے کے قابل ہیں اور خطے میں دوسرے ممالک کی فوجی موجودگی بہت خطرناک ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور یورپی فریقین کیجانب سے اپنے وعدوں پرعمل نہ کرنے کے باوجود ایران ویسے ہی جوہری معاہدے پر قائم رہے گا۔

صدر روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بین الاقوامی آبناؤں بالخصوص بحیرہ عمان اور خلیج فارس میں قیام سلامتی کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور حالیہ دنوں میں بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہرمز امن منصوبے کو تجویز دی ہے۔

 اس موقع پر خاتون آسٹریلیوی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کی حمایت کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .