28 فروری، 2021، 12:04 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84245870
T T
0 Persons
پیرا ویٹ لفٹنگ: ایران میں "سیامند رحمان" گرینڈ پری کا آغاز

تہران، ارنا – ایران قومی پیراولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران چیمپیئن مرحوم "سیامند رحمان" کی یاد منانے کے لئے بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ گرینڈ پری مقابلوں کا انعقاد کرے گا۔

محمود خسروی وفا نے کہا کہ "سیامند رحمان" کو ورلڈ چیمپیئن کے طور پر رجسٹر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
انہوں نے دنیا کے سب سے مضبوط ایتھلیٹ کی موت کی آنے والی سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم 'سیامند رحمان' گرین‍ڈ پری کو عالمی سطح پر پیرا ویٹ لفٹنگ کیلنڈر پر رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے قومی سطح پر منعقد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقابلوں غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی سے ویٹرنز اینڈ ڈس ایبلڈ فیڈریشن میں منگل کے روز منعقد ہوں گے اور اس کے فائنل مرحلے کا کھیل کے نیٹ ورک پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
ایران کے سپر ہیوی ویٹ لفٹر اور پیرالمپک کے سب سے طاقتور کھیلاڑی کو یکم مارچ 2020 کو اپنے آبائی شہر اوشنویہ میں گھر میں دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ اس دنیائے فانی کے رخصت ہوگئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیامند رحمان نے ریو میں منعقدہ 2016 پیرا اولمپک مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 310 کلوگرام کے وزن کو اٹھاکر نئی تاریخ رقم کرلی۔
اس کے بعد انہوں نے قازقستان میں منعقدہ 2019 عالمی پاورلفٹنگ مقابلوں کے طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔
رحمان نے لندن میں منعقدہ 2012 پیرا اولمپک مقابلوں کے طلائی تمغے سمیت ریو میں منعقدہ 2016 کے پیرا المپک مقابلوں کے طلائی تمغے کو حاصل کیا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے مختلف عالمی مقابلوں میں 5 طلائی اور ایک چاندی کے تمغوں کو جیت لیا تھا۔
انہوں نے ایشیایی مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف عرصوں میں 3 طلائی تمغموں کو اپنے نام کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ سیامند رحمان 1988ء میں ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر اشنویہ میں پیدا ہوگئے اور 2009ء میں ایرانی معذور قومی پاورلفٹنگ ٹیم میں شامل ہوگئے تھے۔
 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .