1 مارچ، 2020، 8:19 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83697529
T T
0 Persons
دنیا کے سب سے طاقتور معذور کھیلاڑی انتقال کر گئے

مہاباد، ارنا - کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے ایرانی معذور ویٹ لفٹر اور دنیا کے سب سے طاقتور معذور کھیلاڑی "سیامند رحمان" انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سپر ہیوی ویٹ لفٹر اور پیرالمپک کے سب سے طاقتور کھیلاڑی کو آج بروز اتوار کو گھر میں دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ اس دنیائے فانی کے رخصت ہوگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیامند رحمان نے ریو میں منعقدہ 2016 پیرا اولمپک مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 310 کلوگرام کے وزن کو اٹھاکر نئی تاریخ رقم کرلی۔

اس کے بعد انہوں نے قازقستان میں منعقدہ 2019 عالمی پاورلفٹنگ مقابلوں کے طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

رحمان نے لندن میں منعقدہ 2012 پیرا اولمپک مقابلوں کے طلائی تمغے سمیت ریو میں منعقدہ 2016 کے پیرا المپک مقابلوں کے طلائی تمغے کو حاصل کیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے مختلف عالمی مقابلوں میں 5 طلائی اور ایک چاندی کے تمغوں کو جیت لیا تھا۔

انہوں نے ایشیایی مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف عرصوں میں 3 طلائی تمغموں کو اپنے نام کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ سیامند رحمان 1988ء میں ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر اشنویہ میں پیدا ہوگئے اور 2009ء میں ایرانی معذور قومی پاورلفٹنگ ٹیم میں شامل ہوگئے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .