2 فروری، 2021، 12:23 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84208213
T T
0 Persons
ایرانی کرونا ویکسین اگلے اپریل میں مارکیٹ میں داخل ہوگی

تہران، ارنا - امام خمینی کے آرڈر کے نفاذ کی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ تیار کردہ منصوبے کے مطابق اگلی اپریل میں پہلی ایرانی کرونا ویکسین مارکیٹ میں داخل ہوگی۔

یہ بات "محمد مخبر" نے منکل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ اپریل تک کرونا کے خلاف ایرانی ویکسین شروع ہوجائے گی۔
مخبر نے کہا کہ ایرانی ویکسین کی تیاری کا عمل ٹھیک چل رہا ہے اور یہ پہلے ایرانی ویکسین کے لئے انسانی جانچ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے قریب ہے اور 56 دیگر رضاکاروں کو آئندہ چند روز کے دوران یہ ویکسین مل جائے گی ،س کے بعد دوسرا مرحلہ منتقل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی ویکسین بدلتے ہوئے برطانوی وائرس کو مکمل طور پر ختم کرتی ہے اور یہ ممکن ہے کہ اس سے وہ دوسرے وائرسوں کا خاتمہ ہوجائے جو مستقبل میں بدل سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک سمیت بہت سے ممالک نے ایرانی ویکسین سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک باضابطہ طور پر اس کی درخواست نہیں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے تین اور لائنیں ہیں جو انسانی جانچ کے مرحلے پر پہنچ چکی ہیں اور اس مرحلے پر عمل درآمد کے لئے وزارت صحت سے اجازت کے منتظر ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .