4 جنوری، 2021، 5:51 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84173745
T T
0 Persons
2020 کی عالمی درجہ بندی میں ایران کی 46 جامعات شامل

تہران، ارنا- اسلامی عالمی سائنس حوالہ ڈیٹا بیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ 46 ایرانی یونیورسٹیوں کو آئی ایس سی 2020 کی عالمی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔

"محمد جواد دہقانی" نے مزید کہا کہ آئی ایس سی 2020 کی عالمی درجہ بندی میں 102 ممالک اور 6 براعظموں کی 2،182 یونیورسٹیاں ہیں، جن میں سے ایران کی 46 یونیورسٹیاں اس درجہ بندی میں شامل ہیں؛ جبکہ 2019 کی درجہ بندی میں ایرانی یونیورسٹیوں کی تعداد 43 تھی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملکی جامعات کی سائنسی تحریک اور کارکردگی کا موازنہ کرنے کے لئے 2018 سے آئی ایس سی کی عالمی درجہ بندی (آئی ایس سی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ) کے عنوان سے ایک بین الاقوامی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

اس درجہ بندی میں شامل ایرانی جامعات تہران، تربیت مدرس، فردوسی مشہد، شهید بہشتی، شیراز، تبریز، اصفهان، یزد، کاشان، گیلان، بوعلی سینا، رازی، سمنان، شهید باهنر کرمان، کردستان، مازندران، شهید چمران اهواز، محقق اردبیلی، ارومیه، یاسوج، الزهرا، بین المللی امام خمینی، شاهد و شهرکرد کی یونیورسٹیاں ہیں۔

اس کے علاوہ ایرانی کی 13 میڈیکل سائنس یونیورسٹیاں بھی اس درجہ بندی میں شامل ہیں؛ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، شہید بہشتی آف میڈیکل سائنسز، ایران میڈیکل سائنسز، اصفہان آف میڈیکل سائنسز، مشہد آف میڈیکل سائنسز، تبریز آف میڈیکل سائنسز، شیراز آف میڈیکل سائنسز، جندی شاپور آف میڈیکل سائنسز، کرمانشاہ آف میڈیکل سائنسز، بقیت اللہ آف میڈیکل سائنسز، کرمان آف میڈیکل سائنسز، مازندارن آف میڈیکل سائنسز اور زاہدان آف میڈیکل سائنسز۔

نیز اصفہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، امیرکبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، خواجہ نصیر الدین طوسی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، نوشیروانی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، شاہرود یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، سہند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور شیراز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اس درجہ بندی میں شامل ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .