یہ بات "کاظم غریب آبادی" نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ یوکیا آمانو نے 2019 کے 30 جنوری کو نئے عیسوی سال کی آمد کے موقع پر کہا کہ جوہری تصدیقی سرگرمیوں میں جزوی انتظام اور اس ادارے پر دباؤ کی کوششیں بے نتیجہ اور انتہائی نقصان دہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب واضح ہے کہ آمانو کا مطلب کونسا ملک تھا، ایجنسی کو لازمی طور پر آزاد ، غیرجانبدار اور پیشہ ور رہنا چاہئے، ہم سب کو ایجنسی کے خلاف ان دباؤ کو مسترد کرنا چاہئے ، جو پوری عالمی برادری کے مفادات کے لئے نقصان دہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی امور کے لئے امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے "الیوٹ آبرامز" نے امریکی صہیونی جریدے "الگمینر" کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اگلی حکومت ایران مخالف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو جاری رکھے اور یورپی اتحادیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعہ ایرانی جوہری منصوبے سے متعلق عالمی ایٹمی ادارے پر دباؤ ڈالے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

لندن، ارنا – ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایرانی مستقل مندوب نے امریکی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے برائے ایرانی امور کے بیانات جو ایران کے سلسلے میں عالمی جوہری ادارے پر یورپیوں کے ساتھ ہم آہنگی میں دباؤ جاری رکھنے کے بیانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس ایجنسی کے غیرجانبدار ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ خبریں
-
جوہری معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ایران کا اعلامیہ؛
ایران کسی بھی غیر ذمہ دارانہ سلوک کیخلاف سنجیدہ اقدامات اٹھائے گا
تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے جوہری معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اپنے جاری کردہ…
-
عالمی جوہری ادارے کے سربراہ؛
دوسروں کوعالمی جوہری ادارے سے اپنے مقاصد تک پہنچنے کا غلط فائدہ نہیں اٹھانے دوں گا
تہران، ارنا- عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی قیادت…
آپ کا تبصرہ