"سید کمال خرازی" نے ایک پیغام میں شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سائنسی شعبے میں ایران کی ترقی و نیز اپنی مادر وطن کے دفاع کیلئے جد و جہد کرنے والے اعلی ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے علو درجات کیلئے دعا کی اور اس حادثے میں اللہ رب العزت سے ایرانی حکومت اور عوام بالخصوص شہید کے اہل خانون کیلئے صبرجمیل کی درخواست دی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بے شک اسلامی جمہوریہ ایران شہید فخری زادہ کے قاتلین کا حساب کتاب پر مبنی منہ ٹور جواب دے گا؛ الیس الصبح بقریب۔
واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔
ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند میں مسلح افراد نے ایرانی سائنسدان کی گاڑی پر حملہ کیا؛ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، اُنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے شہید فخری زادہ کے قتل کی ذمہ داری ناجائز صہیونی ریاست پر عائد کی ہے۔
ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شہید فخری زادہ کے قتل میں ناجائز صہیونی ریاست کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ