22 اکتوبر، 2020، 12:56 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84085196
T T
0 Persons

ایران کی لانگ رینج راڈارز کے کلب میں شمولیت

22 اکتوبر، 2020، 12:56 PM
News ID: 84085196
ایران کی لانگ رینج راڈارز کے کلب میں شمولیت

تہران، ارنا- شہری دفاع کی خصوصی مشترکہ مشق "آسمان کے محافظ 99" میں "آرایہ فازی قدیر"، "مراقب" اور "بشیر" راڈاروں نے عام تربیتی علاقے میں کامیابی کیساتھ مختلف اہداف کی نشاندہی کی اور اس کامیابی سے اسلامی جمہوریہ ایران، لانگ رینج راڈارز کے کلب میں شامل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس مشق کے اصلی مرحلے میں مختلف راڈارز نے عام تربیتی علاقے میں کامیابی کیساتھ  اہداف کی نشاندہی کی جن میں آرمی ایئرفورس اور آئی آر جی سی ایئر فورس کے بغیر پائلٹ طیارے بھی شامل تھے اور مختلف اڈوں سے پرواز کرتے تھے۔

ان راڈارز نے ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کو دریافت شدہ پرواز کے اہداف سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

رپورٹ کے مطابق "قدیر" راڈار سسٹم مکمل طور پر پاسداران اسلامی انقلابی کے اہلکاروں، ماہرین، سائنسدانوں اور نوجوانوں کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے جو محدود تعداد میں دیگر ممالک کو دستیاب ہے۔

یہ راڈار جو لائنگ رینج کے راڈاروں میں شامل ہے جس نے اسلامی جمہوریہ ایران کو طویل فاصلے والے راڈاروں کے کلب میں متعارف کرایا ہے اور اس میں کم سطح کے اہداف کا انکشاف، بیلسٹک اور اونچائی میں اڑںے والے میزائلوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت ہے۔

"آرایہ فازی مراقب" راڈار سسٹم بھی ایرانی آرمی کے شہری دفاع کے ماہرین اور سائنسدانوں کی کوششوں سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں تین جہتوں اور 400 کلومیٹر کی حدود میں 300 اہداف کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت ہے۔

"بشیر" راڈار سسٹم بھی اس میں 300 کلومیٹر کے فاصلے اور 30 ​​کلومیٹر کی اونچائی میں پرواز کرنے والے اور خفیہ اہداف کا پتہ لگانے کی صلاحیت ہے؛ اس راڈار میں کروز میزائلوں کا پتہ لگانے، روکنے اور تشخیص کی صلاحیت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .