ایرانی پولیس کے بارڈر کمانڈر کا منشیات کی اسمگلنگ کیخلاف جنگ میں افغانستان کے تعاون پر زوریہ بات جنرل احمد علی گودرزی نے بدھ کے روز ہفتے پولیس کے چوتھے دن میں افغانستان کی وزارت داخلہ کے کے نائب وزیر برائے انسداد منشیات محمد ہاشم اورتاق کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں افغانستان کے سنجیدہ تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے سرحدی محافظوں کے مابین باہمی تعاون اور ہم آہنگی عملی اور سنجیدہ ہونا چاہئے اور اس لعنت سے نمٹنے کے لئے معلومات کا تبادلہ ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی سیکورٹی کا تحفظ پولیس کے بارڈر گارڈز کا فرض ہے اور منشیات کے خلاف جنگ میں سرحدی محافظ سب سے آگے ہیں۔
گودرزی نے کہا کہ ایران اور افغارستان کے مابین مشترکہ سرحد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ایک دیرینہ ثقافتی اور تاریخی مشترکات ہے اور یہ دیرینہ تعلقات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
ایرانی جنرل نے افغانستان کے ساتھ ایران کی طویل سرحد پر دیرپا سلامتی کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہماری بہت سی مذہبی اور ثقافتی مشترکات ہیں۔
افغانستان میں صنعتی منشیات کی پیداوار میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں پر مشترکہ گشت سرحدوں کی پائیدار سلامتی میں معاون ثابت ہوں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ