14 اکتوبر، 2020، 7:43 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84076363
T T
0 Persons
بلجیم میں ایرانی سفارتکار کے تحفظ کے حقوق کیخلاف ورزی ایک ناقابل قبول بدعت ہے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی سفارتکار سے متعلق رائٹرز نیوز ایجنسی کی جھوٹی خبر کے رد عمل میں کہا ہے کہ بلجیم میں ایرانی سفارتکار "اسد اللہ اسدی" کے سفارتی تحفظ کی خلاف ورزی ناقابل قبول بدعت ہے اور محکمہ خارجہ اس معاملے میں ملوث ممالک کو ہمارے ملک کے سفارتکاروں کے حقوق کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

"سعید خطیب زادہ" نے حراست میں لیے گئے ایرانی سفارتکار کیجانب سے بلجیم کے حکام کو خبردار دینے سے متعلق رائٹرز نیوز ایجنسی اور کچھ یورپی ذرائع ابلاغ کی من گھرٹ خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بنیاد خبریں صرف میڈیا پروپیگنڈہ ہیں جو کسی خاص مقصد کے حصول کیلئے پھیلاتی جاتی ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت کار اسداللہ اسدی کی نظربندی کو غیر قانونی فعل اور بین الاقوامی اور 1961 کے ویانا کنونشن کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے متعلقہ یورپی حکومتوں کے عہدیداروں کو باضابطہ طور پر اپنے سخت احتجاج کا اظہار کیا ہے۔

خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سفارتکار سے متعلق رائٹرز نیوزایجنسی کی جھوٹی خبر کے رد عمل میں کہا ہے کہ بلجیم میں ایرانی سفارت کار کے سفارتی تحفظ کی خلاف ورزی ناقابل قبول بدعت ہے اور محکمہ خارجہ اس معاملے میں ملوث ممالک کو ہمارے ملک کے سفارتکاروں کے حقوق کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .