4 اکتوبر، 2020، 12:10 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84064136
T T
0 Persons
ایرانی جنوبی پارس کے فیز 12 میں 14 ارب مکعب میٹر گیس کی پیداوار

تہران، ارنا - رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں جنوبی پارس گیس کمپلیکس کی نویں ریفائنری کو تقریبا 14 ارب مکعب میٹر گیس کو تیار کیا گيا ہے۔

یہ بات جنوبی پارس کے فیز 12 کے ڈائریکٹر جنرل "سید محمد مہدی ہاشمی" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نویں ریفائنری جو کمپلیکس میں پہلی ریفائنری ہے اس سال کرونا وائرس کے باوجود بہترین حالات کے ساتھ بڑی مرمت کی گئی۔
ہاشمی نے نویں ریفائنری کے مختلف یونٹوں کی مناسب حالت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال فیز 12 کے تمام یونٹ عمدہ مصنوعات تیار اور سازگار حالات میں کام کررہے ہیں اور اس سال کے پہلے چھ ماہ میں جس کا ایک مہینہ مرمت کے لئے وقف ہے ، تقریبا 14 ہزار ملین مکعب میٹر گیس کو تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے نویں ریفائنری سے پیدا ہونے والے گندھک کی مقدار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ریفائنری نے رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں 47 ہزار و 200 ٹن سے زیادہ گندھک تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
وزارت تیل اور ایرانی قومی گیس کمپنی کے عہدیداروں کے مطابق ، جنوبی پارس گیس کی پیداواری صلاحیت 2012 میں 280 ملین مکعب میٹر سے بڑھ کر رواں سال کے آخر تک 750 ملین مکعب میٹر ہوجائے گی۔
جنوبی پارس گیس کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ گیس کی برآمدات میں 90 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اسلامی جمہوریل ایران فی الحال اوسطا 80 ملین مکعب میٹر گیس برآمد کرتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .